اہم ترین

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں 27 سال بعد ٹیسٹ میچ جیت لیا

ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 27 سال بعد کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی ہے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ برسبین کے گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔۔

میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلی انننگز میں 311 رنز بنائے تھے جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی ۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز صرف 193 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا کو جیت کے لیے 216 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 207 پر ڈھیر ہو گئی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف 27 سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ جیتا۔

میچ کے ہیرو ویسٹ انڈیش کے بولرز شمر جوزف رہے جنہوں نے ایڑی میں تکلیف کے باوجود بولنگ کی اور 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی، مہمان ٹیم کی تاریخ فتح کے ساتھ دو میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی ہے۔

پاکستان