آج کے دور میں موبائل فون کی اہمیت مسلمہ ہے لیکن اس کی عادت ایک لت بن چکی ہے۔ جو چھوٹے نہیں چھوٹتی۔خاص طور پر چھوٹے بچوں کی اس عادت سے والدین بہت پریشان ہیں۔
اگر آپ بھی اس لت سے پریشان ہیں اور جلد از جلد اس سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو ایک امریکی کمپنی سنہری موقع لے کر آئی ہے۔
اس کے لیے آپ کو صرف ایک ماہ تک ڈیجیٹل دنیا سے فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔ خاص بات یہ ہے کہ آپ کی لت سے چھٹکارا پانے کے ساتھ ساتھ کمپنی آپ کو بہت سارے پیسے جیت کر امیر بننے کا موقع بھی دے رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایک امریکی کمپنی ڈیجیٹل ڈیٹوکس کے بدلے لوگوں کو 10 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 28 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔
دراصل امریکی کمپنی سگی’Siggy’ ڈیجیٹل دنیا سے دور رہنے کے لیے ایک شاندار پروگرام لے کر آیا ہے۔ اس میں کمپنی منتخب شرکاء کے اسمارٹ فونز اکٹھا کرے گی، اس دوران شرکاء تقریباً ایک ماہ تک اپنے فون استعمال نہیں کر سکیں گے، تاہم اس دوران شرکاء کو بنیادی خصوصیات والے موبائل فون کے ساتھ ایک پری پیڈ سم کارڈ ضرور ملے گا تاکہ وہ ایمرجنسی کی صورت میں کال کر سکیں۔
شرائط کے پورا اترنے والے 10 خوش نصیب افراد کو فی کس دس ہزار دالر اور کمپنی کا تیار کردہ دہی 3 ماہ تک بالکل مفت ملے گا۔
بتایا جا رہا ہے کہ اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے 31 جنوری تک درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے آپ کو سگی کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور پھر اپنا نام رجسٹر کروانا ہوگا۔ کمپنی نے ویب سائٹ پر تفصیل سے مکمل معلومات دی ہیں۔ ویب سائٹ پر اس پروگرام کے بارے میں لکھا گیا ہے۔
یہ چیلنج معروف مقابلے ‘ڈرائی جنوری’ سے متاثر ہے، جس میں ایک ماہ تک شراب سے دور رہنے کی آزمائش کی جاتی ہے۔