سام سنگ نے اپنا نیا فٹنس ٹریکر لانچ کردیا ہے جس میں 100 سے زیادہ ورزش کے موڈز دیے گئے ہیں۔
سام سنگ کے نئے فٹنس ٹرییکر کا نام سام سنگ گلیکسی فٹ 3 (Samsung Galaxy Fit 3 ) ہے۔ 1.6 انچ کی AMOLED اسکرین والا یہ ٹریکر 2.5D کروڈ گلاس کے ساتھ آتا ہے
فٹنس ٹریکر میں 100 سے زیادہ واچ فیسس فراہم کیے گئے ہیں۔ 16MB ریم اور 256MP اسٹوریج والا یہ ٹریکر پہلے سے لوڈ شدہ FreeRTOS آپریٹنگ سسٹم سے چلتا ہے۔۔اس میں ایکسلرومیٹر، بیرومیٹر، گائرو سینسر، آپٹیکل ہارٹ ریٹ سنسر اور لائٹ سینسر ہے۔
سام سنگ گلیکسی فٹ 3 سام سنگ ہیلتھ ایپ کے ذریعے مکمل صحت، تندرستی، دل کی دھڑکن، بلڈ آکسیجن اور تناؤ کی نگرانی پیش کرتا ہے۔
سام سنگ کے اس فٹنس ٹریکر میں کمپنی نے 100 سے زیادہ ورک آؤٹ موڈز دیے ہیں جن میں رننگ، پول سوئمنگ، ایلپٹیکل، روئنگ مشین جیسے کئی موڈز شامل ہیں۔اس میں نوٹیفکیشن الرٹ، کیمرہ کنٹرول، میوزک کنٹرول، ٹیکسٹ میسج ریپلائی وغیرہ جیسے کئی خاص اسمارٹ فیچرز فراہم کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ اس میں فال ڈٹیکشن اور ایس او ایس فیچر بھی دیا گیا ہے۔ ایس او ایس فیچر کے ذریعے صارف پاور بٹن کو پانچ بار دبا کر اپنے انتہائی قریبی عزیزوں کو لوکیشن اور الرٹ بھیج سکتے ہیں۔
فٹنس ٹریکر میں 208 ایم اے ایچ کی بیٹری فراہم کی گئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ فٹنس ٹریکر 13 دن کی بیٹری لائف فراہم کرے گا۔ کمپنی نے اسے گرے، سلور اور پنک گولڈ رنگوں میں متعارف کرایا ہے۔