اہم ترین

آصف علی زرداری نے صدر مملکت کا حلف اٹھالیا

آصف علی زرداری نے پاکستان کے 14 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔

ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سابق صدر عارف علوی، سابق وزیرِ اعظم نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔

آصف علی زرداری نے گزشتہ روز ہوئے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے مدمقابل محمود خان اچکزئی تھے۔ انہوں نے 411 الیکٹورل ووٹ لیے تھے جب کہ ان کے مد مقابل سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزائی کو 181 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔

صدارتی انتخاب جیتنے کے ساتھ ہی انہیں صدارتی پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کر دی گئی تھی۔

چین کے صدر کی مبارک باد

چین کے صدر شی جن پنگ نے آصف علی زرداری کو صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی کی ہے۔

اپنے پیغام میں چینی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔دونوں ممالک نے سی پیک کی تعمیر میں مثبت نتائج حاصل کیے۔

پاکستان