اہم ترین

خبردار ! اب جیکی شیروف کے اسٹائل بیڑو بولنے پر ہوسکتا ہے جرمانہ

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار جیکی شیروف اور ان کا ‘بیڑو’ کہنے کا انداز بہت مشہور ہے۔ فلموں سے لے کر اپنی ذاتی زندگی تک، وہ لفظ ‘بیڑو’ کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔ اس لیے جہاں پہلے لوگ جیکی شیروف اور ان کے ‘بیڑو’ اسٹائل کو آسانی سے استعمال کرتے تھے، اب ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف نے بغیر اجازت اپنی آواز، نام اور ان سے منسوب لفظ بیڑو کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے کہ ان کی شخصیت کو بغیر اجازت استعمال کیا جا رہا ہے۔ اداکار نے اس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

جیکی کی درخواست کے مطابق وہ دہلی ہائی کورٹ سے اپنے نام، انتخاب اور لفظ بھیدو کے استعمال پر اختیار چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ عرضی 14 مئی کو دائر کی تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بغیر اجازت ان کا نام، تصویر، آواز اور لفظ بیڑو استعمال کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔

ہائی کورٹ نے درخواست پر تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ اس کے علاوہ بھارت میں وفاقی آئی ٹی کی وزارت کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ایسے تمام یو آر ایل لنکس کو ہٹا دیاجائے جہاں سے اداکار کے ذاتی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔ .

جیکی پہلے اداکار نہیں جنہوں نے اس طرح کی درخواست دائر کی ہے ۔ اس سے پہلے انیل کپور اور امیتابھ بچن جیسے اداکاروں نے بھی ‘شخصی حقوق’ کے تحفظ کے لیے قانونی راستہ اپنایا تھا۔

پاکستان