حج کے رکن اعظم وقف عرفات کے دوران ایک پاکستانی خاتون عازم حج ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
سعودی گزٹ کی جانب سے ایکس پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک نومولود کو دکھایا گیا ہے۔
ویب سائیٹ کے مطابق یہ بچہ عرفات میں واقع جبل الرحمہ اسپتال میں ہفتے کے روز پیدا ہوا ہے۔ اس کی ماں ایک پاکستانی عازم حج ہے۔
نومولود بچے کا نام اس کی جائے پیدائش کی مناسبت سے عرفات تجویز کیا گیا ہے۔ بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی جس کو خصوصی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
ہر سال حج سیزن کے دوران کئی خواتین حجاز مقدس میں اولاد کی نعمت سے مالا مال ہوتی ہیں۔
رواں برس 10 جون کو بھی نائیجیریا کی خاتون عازم حج نے مکہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں بیٹے کو جنم دیا تھا۔ جس کا نام محمد تجویز کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2018 مں بھی وقوف عرفہ کے دوران اردن کی خاتون شہری نے بھی بچے کو جنم دیا تھا۔