اہم ترین

مرزا پور سیزن 3 کا آفیشل ٹریلر جاری

معروف بھارتی او ٹی ٹی ویب سیریز مرزا پور کے تیسرے سیزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

توقع کے عین مطابق مرزا پور کا تیسرا سیزن بھی خون خرابے، گالیوں اور عریاں مناظر سے بھرپور ہوگا۔

آفیشل ٹریلر میں کسی نئے ستارے کو نہیں دکھایا گیا بلکہ پوری کہانی قالین بھیا (پنکج ترپاٹھی) اور گڈو بھیا (علی فضل) ہی کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر کے آغاز دکھایا گیا ہے کہ گڈو بھیا (علی فضل) ایک چوک کے بیچ میں قالین بھیا کے مجسمے کو ہتھوڑے سے توڑ دیتا ہے ۔ لیکن اسے یہ احساس نہیں ہوتا کہ اس تخت کے کئی دوسرے دعویدار بھی ہیں۔

اسی دوران قالین بھیا ایک سائے سے باہر نکلتا ہے اور جرم کی سلطنت کو دوبارہ حاصل کرنے وعدہ کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بینا ترپاٹھی ، گولو (شویتا ترپاٹھی)، مادھوری یادو اور گڈو بھیا کے والدین کے کرداروں کی بھی موثر انداز میں دکھایا گیا ہے ۔

پاکستان