سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج ختم ہونے کے بعد عمرہ ے لیے ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ نیا عمرہ سیزن یکم محرم 1446ھ سے شروع ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے حج سیزن کے اختتام پر عمرہ کے لیے ویزوں کا اجرا شروع کردیا جاتا ہے۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کا کہنا ہے کہ ہر سال زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرے کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش ہوتی ہےۤ۔
نئے عمرہ سیزن کے تحت جمعرات 20 جون 2024 سے ویزے جاری کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم معتمرین یکم محرم سے عمرہ کی سعادت حاسل کرسکیں گے۔
گزشتہ اور رواں ہفتے دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔ شدید گرمی کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودی حکام نے اقدام کئے تھے لیکن اس کے باوجود 1100 حجاج کرام گرمی کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔