بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ وہ اور سلمان خان دوست نہیں لیکن ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔
ایک انٹرویو کے دوران عماران ہاشمی نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان کا اپنا ہی شیڈول ہوتا ہے اور اسی کے تحت چلتے ہیں۔ سلمان خان ان فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں جن کے ساتھ کام کرنے میں مزا آتا ہے۔ ہم دونوں دوست نہیں لیکن ایک دوسرے کا بہت احترام کرتے ہیں۔
عمران ہاشمی کا کہنا تھا کہ سلمان خان جب بھی بات کرتے ہیں ان کا انداز بڑا دوستانہ ہوتا ہے۔ وہ بہت سینیئر ہیں لیکن ہمارے درمیان بہت سی باتیں ایک جیسی ہیں۔ ہم دونوں ممبئی کے ایک ہی علاقے مٰں پلے بڑھے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم دونوں ہی فٹنس پر بہت توجہ دیتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی فلمیں ٹھکرائی ہیں جو بہت کامیاب ہوئیں لیکن انہیں اس کا کوئی افسوس نہیں۔ بے باک مناظر کو عکس بند کرتے وقت کوئی مزا نہیں آتا کیونکہ یہ اداکاری ہوتی ہے۔ اس وقت اہلیہ ان کی منگیتر تھیں اور انہین اس پر بہت اعتراض تھا۔ ایک وقت میں تو منگنی ٹوٹنے والی تھی۔ لیکن پھر اسے سمجھایا کہ مستقبل میں ایسے مناظر نہیں کئے جائیں گے۔