اہم ترین

افغان احسان فراموش قوم ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان احسان فراموش قوم ہے۔

گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں افغان شہریوں پر مشتمل ایک جتھے نے پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے عمارت سے قومی پرچم بھی نکال لیا تھا۔

واقعے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انٹرویو کے دوران خواجہ آصف نے کہا پاکستان نے افغانوں کے لیے روس سے جنگ لڑی اور اب دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ پاکستان میں اس وقت 40 لاکھ افغان شہری ہیں۔ فرینکفرٹ واقعے کے بعد کیا افغانوں کی میزبانی بنتی ہے؟

پاکستان