پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے لئے سینٹرل کانٹریکٹس کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سینٹرل کانٹریکٹس سے متعلق سلیکشن کمیٹی اور کوچز سے مشاورت کرلی۔
چئیرمین کی ہدایت پر کانٹریکٹ کے طریقے کار کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔ سابق کپتان وقار یونس بھی سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں کا جائزہ لیں گے،نسیم شاہ کو بی سے اے کیٹیگری میں ترقی ملے گی
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تین سے چار کھلاڑیوں کی تنزلی کا امکان ہے ۔شاداب خان، حارث رؤف ، محمد نواز کی تنزلی کا امکان ہے۔ افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف اور حسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بھی نظرثانی ہوگی۔
گزشتہ برس سینیٹرل کنٹریکٹس میں اے کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کی آمدنی میں 202 فیصد ، بی کیٹیگری میں 144 فیصد، سی کیٹیگری میں 135 فیصد اور ڈی کیٹیگری میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔