اہم ترین

اسماعیل ہنیہ دوحہ میں سپرد خاک

حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسمعائیل ہنیہ اور ان کے باڈی گارڈ کا جسد خاکی تہران سے قطر لایا گیا ۔۔ دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔۔

نماز جنازہ میں قطر کے علاوہ دنای بھر سے بڑی تعداد میں شخصیات نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں دوحہ کے لوسیل قبرستان میں معروف عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے گئے تھے۔

ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اب تک کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے بھی کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔۔

پاکستان