اہم ترین

ڈیئر میڈم… میں نہیں آؤں گا… اسٹوڈنٹ کی چھٹی کی درخواست وائرل

بچپن میں اسکول اور مدرسے سے چھٹی کی درخواست تو تقریباً سب ہی نے لکھی ہوگی ۔ کچھ لوگ درخواستیں ایسے لکھتے ہیں جس میں درخواست کم ہوتی ہے اور ضد زیادہ۔۔ ایسی ہی درخواست آج کل بہت وائرل ہورہی ہے۔

وائرل درخواست میں ساتویں جماعت کے طالب علم نے اپنے پرنسپل کو چھٹی کے لیے درخواست لکھی ہے۔ جو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

طالب علم نے درخواست خط میں سب سے پہلے اسکول کے پرنسپل کو مخاطب کیا ہے۔ انگریزی میں لکھی اس درخواست مٰں اسٹوڈنٹ نے ڈیئر میڈم کے بعد براہ راست ‘میں نہیں آؤں گا’ لکھا ہے۔

طالب علم نے مزید لکھا ‘میں نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا’۔ مزید، شکریہ لکھنے کے بعد، طالب علم نے دوبارہ اسکول نہ آنے کے اپنے فیصلے کو دہرایا اور لکھا، ‘میں نہیں آؤں گا’۔ آخر میں طالب علم نے اپنا نام اور تاریخ کے ساتھ لگائے۔

ساتویں کلاس کے بچے کی چھٹی کی انوکھی درخواست مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اسے انسٹاگرام پر اب تک 28 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ 5.5 لاکھ لوگوں نے اس پوسٹ کو پسند کیا ہے اور اسے دوسرے 6.2 لاکھ صارفین کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

پاکستان