دبئی سے پشاور آنے والے ایک مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد یہ رواں سال اس وائرس کا تیسرا مصدقہ کیس ہے۔
پشاور میں ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ منکی پاکس کے نئے مصدقہ مریض کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔ اسے ایئرپورٹ سے ہی آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹر ارشاد روغانی نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی ریفرنس لیب نے پی سی آر کے ذریعے مریض میں منکی پاکس (ایم پاکس) کی تصدیق کی، جب کہ مزید تجزیے کے لیے مریض سے حاصل کئے گئے نمونے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد بھجوادیئے گئے ہیں۔
رواں سال خیبر پختونخوا میں اب تک منکی پاکس کے 2 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ پاکستان میں اس کی مجموعی تعداد 3 ہے۔
منکی پاکس کی بیماری سامنے آنے کے بعد اب تک پاکستان مین اس کے 12 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔ یہ تمام افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے تھے۔