راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بولرز کی ناکامی کے بعد دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹرز بھی دٖگا دے گئے۔۔ بنگلا دیش نے پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی۔۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں اور آخری دن جب کھیل شروع ہوا تو میچ ڈرا کی جانب جاتا دکھائی دے رہا تھا۔
پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 29 رنز تھا۔ عبداللہ شفیق اور شان مسعود کریز پر موجود تھے۔ لیکن پھر پوری ٹیم ہی 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد رضوان ہی مزاحمت کرسکے ۔ انہوں نے ففٹی بنائی۔۔۔
قومی ٹیم نے بنگلا دیش کو جیت کے لئے 30 رنز کا معمولی ہدف دیا جو بنگلا دیش نے باآسانی حاصل کرلیا۔
بنگلا دیش کبھی بھی پاکستان سے ٹیسٹ میچ نہیں جیتا تھا۔ پہلی مرتبہ پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔