اہم ترین

دنیا کا سب سے بڑا آئی فون : لمبائی تقریباً پونے 7 فٹ

دو یوٹیوبرز نے اب تک کا سب سے بڑا آئی فون تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔۔۔

گینیز بک آف ورل ریکارڈ کے مطابق یوٹیوب پر مسٹر ہوز دی باس کے نام سے معروف ارون مینی نے 6.74 فٹ طویل آئی فون 15 پرو میکس کی تیاری کے لئے یوٹیوب چینل ڈی آئی وائی پرک کے میتھیو پرکس کی مدد لی۔۔

دنیا کے سب سے بڑے آئی فون فون کی ٹچ اسکرین، کیمرہ، ٹارچ اور چارجنگ پورٹ سمیت سارے فنکشنز مکمل طور پر فعال ہیں۔

موبائل فون بنانے والے انجنیئر ارون مینی نے کہا کہ وہ اپنے یوٹیوب فالوورز کی تعداد ایپل کے آفیشل اکاؤنٹ کے فالوورز سے بھی زیادہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنایا ۔

ارون مینی کا کہنا ہے کہ انہیں اور میتھیو کو فخر ہے کہ انہوں نے وہ کام کیا ہے جو اس سے پہلے کوئی نہیں کرسکا۔۔

پاکستان