اہم ترین

ہواوے میٹ ایکس ٹی: 10 انچ اسکرین والا فون کو فولڈ ہوکر جیب میں آجائے

ہواوے نے 10 انچ اسکرین والا ایسا فون لانچ کردیا ہے جو تین تہوں میں فولڈ ہوکر باآسانی جیب میں سماجاتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق چین کے شہر شینزین میں ایک تقریب کے دوران ہواوے نے اپنا نیا فون ’میٹ ایکس ٹی‘ متعارف کروایا ہے.

میٹ ایکس ٹی میں انتہائی لچکدار مواد سے تیار کردہ 10.2 انچ کی بڑی اسکرین موجود ہے جسے مختلف سمتوں میں موڑا جاسکتا ہے۔

موبائل فون میں 5600 ایم اے ایچ کی بیٹری موجود ہے۔ تین کیمروں سے مزین اس موبائل فون کا مین کیمرہ 50 میگا پکسل کا ہے ، اس کے علاوہ 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ لینس، اور 12 میگا پکسل کا پیرا اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرہ شامل ہے۔

بیک وقت دو موبائل سمیں کے ساتھ کام کرنے والے میٹ ایکس ٹی الٹیمیٹ ہارمنی او ایس 4.2 پر کام کرتا ہے۔ موبائل کا ایل ٹی پی او ، او ایل ای ڈی ڈسپلے ایک بار فولڈ ہونے پر 7.9 انچ اسکرین میں تبدیل ہو جاتا ہے اور جب دو بار فولڈ ہونے پر 6.4 انچ تک کم ہو جاتا ہے۔ اس کا ڈسپلے ریزولوشن ہر فولڈ کے مطابق بدلتا ہے، جس سے ڈیوائس کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

ہواوے میٹ ایکس ٹی کے 16 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل اسٹوریج والے بیس ڈیزائن ویرینٹ کی قیمت 19 ہزار 999 چینی یوان ہے۔ جب کہ دیگر 512 جی بی اسٹرویج کی قیمت21 ہزار 999 چینی یوآن اور ایک ٹیرا بائیٹ میموری والے موبائل کی قیمت 21 ہزار 999 ہے۔

ہوواوے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رچرڈ یو کے مطابق اس فون کی تیاری میں 5 سال کا وقت لگا اور یہ دنیا کا اب تک کا فولڈ ہوجانے والا سب سے پتلا موبائل فون ہے۔ اس فون کے ذریعے ہم نے سائنس فکشن کو حقیقت کا روپ دے کر فولڈنگ ڈیوائس کے ایک نئے عہد کا آغاز کیا ہے۔

پاکستان