اہم ترین

غزہ میں فلسطینیوں کے گھر گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں پر القسام بریگیڈ کا بھرپور وار

غزہ کے علاقے رفح میں حماس کے بہادر جنگجوؤں نے نہتے فلسطینیوں کے گھر میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں پر بھرپور جواب دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ جمعے کے روز اسرائیلی فوجی رفح کے مشرق میں واقع علاقے طننور میں ایک گھر میں گھسے، جن کو عز الدین القسام بریگیڈ کے بہادر جنگجوؤں نے بھرپور مزا چکھادیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی پرسنل گولہ بارود سے نشانہ بنایا گیا۔ واقعے میں کچھ اسرائیلی فوجی جہنم واصل جب کہ کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر مرنے والے فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے علاقے میں اترے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 6 مئی کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر پر زمینی حملے شروع کیے اور غزہ کا دنیا کے ساتھ واحد رابطہ ہونے والی رفح سرحدی چوکی پر قبضہ کر لیا تھا۔

پاکستان