اہم ترین

غزہ کے سب سے بڑے اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 22 افراد شہید

غزہ کے سب سے بڑے اسکول پر اسرائیلی حملے میں 22 افراد شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غزہ میں صحت اور شہری دفاع کی وزارتوں کے ترجمانوں کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر کے سب سے بڑے اسکول کو نشانہ بنیا۔ اسکول میں اس وقت بڑی تعداد میں بے گھر فلسطینی موجود تھے۔

شہری دفاع کے ادارے ترجمان محمود بصل کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 13 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والی ایک خاتون حاملہ تھیں۔

محمود بصل کے مطابق زخمی ہونے والے 30 افراد میں بھی اکثرہت بچوں اور خواتین کی ہے۔ زخمیوں میں سے کئی زندگی بھر کے لئے ہاتھوں اور پیروں سے معذور ہوگئے ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ فضائیہ نے اسکول میں ان افراد پر حملہ کیا جو غزہ شہر میں حماس کے کمانڈ اور کنٹرول سینٹر میں سرگرم تھے۔

پاکستان