اہم ترین

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 51 افراد ہلاک

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 51 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہیں۔

ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق دھماکا دارالحکومت تہران سے تقریباً 540 کلومیٹر (335 میل) جنوب مشرق میں واقع تباس میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت وہاں کم از کم 69 افراد میں کام کر رہے تھے۔ واقعے میں اب تک 51افراد کی ہلاکت جب کہ 17 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایران کی کان کنی کی صنعت پر حملہ کرنے والی یہ پہلی آفت نہیں ہے۔ 2017 میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 42 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 2013 میں کان کنی کے دو الگ الگ واقعات میں 11 مزدور مارے گئے تھے۔ 2009 میں متعدد واقعات میں کم از کم 20 کارکن مارے گئے تھے۔

پاکستان