فرانس نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے بیٹے کو سوشل میڈیا پر ’دہشت گردی کی تعریف کرنے اور تبصرے پر ملک بدر کردیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق عمر بن لادن کے پاس برطانوی شہریت ہے لیکن وہ کئی برسوں سے فرانس کے شہر لورن میں مقیم تھے۔
عمر بن لادن نے 2023 میں اپنے والد اسامہ بن لادن کی سالگرہ کے دن ایکس پر اس طرح اظہار خیال کیا جیسے وہ دہشتگردی کی تعریف کررہے ہوں۔
فرانسیس حکام نے کم و بیش ایک سال بعد اس ٹوئٹ پر کارروائی کی اور عمر بن لادن کو ملک بدر کردیا۔ تاہم اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیگئیں کہ انہیں کہاں بھیجا گیا۔
عمر بن لادن کی ملک بدری سے متعلق فرانسیسی وزیرِ داخلہ برونو ریٹایلیو نے کہا کہ اب عمر بن لادن کبھی فرانس واپس نہیں آسکتے ۔ انہوں نے ان پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔