اہم ترین

ملتان ٹیسٹ کی پچ انگلینڈ کے لئے جنت اور پاکستان کے لیے قبرستان

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے بیٹرز کی زبردست بلے بازی اور پھر بولرز کی بہترین بولنگ نے پاکستان کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا۔

ملتان ٹیسٹ کے پہلے دو دن پاکستان کی فتح کے امکانات روشن تھے لیکن انگلینڈ کے بلے بازوں کی بیٹنگ نے جیت کے چراغ کو بجھا کر قومی ٹیم کو شکست کے اندھیرے کی جانب دھکیل دیا ہے۔

میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کی جانب سے روٹ اور ہیری بروک نے 492 رنز سے پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 454 رنز بنا ئے ۔ اس دوران دونوں نے اپنی ڈبل سنچریاں اسکور کیں۔ہیری بروک 317 اور جو روٹ 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جب انگلینڈ نے 823 رنز پر اننگز اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بظاہر لگ رہا تھا کہ پاکستانی بلے باز اس مرتبہ بھی رنز کی بہتی گنگا سے بھرپور ہاتھ دھوئیں گے۔

ہائی وے نظر آنے والی پچ بلے بازوں کے لیے مشکل دکھائی دینے لگی اور پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 82 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔

اس موقع پر سلمان علی آغا اور عامر جمال نے اننگز کو سنبھالا اور دن ختم ہونے تک پاکستان کا اسکور کو 152 تک پہنچا دیا مگر انگلینڈ کی پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں جبکہ صرف چار ہی وکٹیں باقی ہیں۔

پاکستان