ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا ۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے جس نے پہلی اننگز میں 500 رنز سے زائد بناکر بھی اننگ کی شکست کا مزا چکھا ہے۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 556 رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کے 3 بیٹرز نے سنچری اسکور کی تھی ۔ جب کہ سعود شکیل 82 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔
جواب مین انگلینڈ نے بھی دھواں دھار بلے بازی کی تھی۔ ہیری بروک کی ٹرپل اور جو روٹ کی ڈبل سنچری نے پاکستان کو کہیں کا نہ چھورا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 7 وکتوں کے نقسان پر 823 رنز بنائے اور اننگ ڈیکلیئر کی۔
دوسری اننگز میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی ٹک نہ پایا۔ ایک وقت میں پاکستان کے 6 کھلاڑی 82 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے ۔
ایسے سلمان علی آغا اور عامر جمال نے تھوڑی ہمت دکھائی اور دونوں کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان کا اسکور 220 تک پہنچا۔ پھر بھی اننگز کی شکست سے نہ بچ پائے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے بعد اننگز کی شکست سے دوچار ہوئی۔