2024 یوٹیوب نے پاکستان میں 2024ء کی سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ یہ فہرست پاکستان بھر میں ناظرین کا دل جیتے والے اُن لمحات کی عکاسی کرنے کے ساتھ ملک میں مختلف تفریحی اور معلومات کے استعمال کے طریقوں کی نشاندہی کرتی ہے۔
سال 2024 کی فہرست تین کیٹگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز شامل ہیں اور یہ ٹرینڈز پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے کی دلکش جھلک پیش کرتے ہیں۔
عقاں سال یوٹیوب کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور پاکستانی کری ایٹرز نے پہلے سے کہیں زیادہ کنٹنٹ اپ لوڈ کیا۔ گزشتہ سال مقامی کری ایٹرز کی جانب سے اپ لوڈ کیے جانے والے کنٹنٹ کے کل گھنٹوں میں 60 فیصد اضافہ ہوا۔
ٹرینڈز پاکستان کی ویڈیو دیکھنے کی ترجیحات کی ایک روشن تصویر پیش کرتے ہیں۔ اس سال انٹرٹینمنٹ کا شعبہ سب سے آگے رہا ، جس میں ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔
مقامی ڈرامے جیسے ”عشق مرشد“، ”جان نثار“، اور ”کبھی میں کبھی تم“ پہلی تین پوزیشن پر موجود ہیں۔ ایکشن سے بھرپور سینما کی کشش بھی واضح ہے، جیسا کہ ساؤتھ انڈین ایکشن فلموں ”ٹائیگر ناگیشور راؤ“ اور رام پوتھینینی کی ”اسکانڈا“ کی مقبولیت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹاپ میوزک ویڈیوز کیٹیگری میں عالمی احساسات اور معروف مقامی فنکاروں کا امتزاج شامل رہا، جو کمیونٹیز اور قوموں کے درمیان پل تعمیر کرنے کے لیے موسیقی کی صلاحیت کی عکاسی کرتا تھا۔ اس سال کے ٹاپ تین گانے، ایک پنجابی ہٹ، ایک بالی ووڈ بلاک بسٹر اور ایک پاکستانی گانا رہا۔
ٹاپ کری ایٹرزکی فہرست میں ایسے افراد شامل ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی سے لاکھوں افراد کو متاثر کرتے رہتے ہیں۔ رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز یوٹیوب پر مختلف آوازوں کو پیش کرتے ہیں، جو روزانہ فیملی بلاگنگ سے لے کر لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی مواد تک ہر چیز کا احاطہ کرتے ہیں۔اور سالانہ 10 ملین روپے سے زیادہ کماتے ہیں۔
اس سال یوٹیوب نے تین فہرستیں جاری کی ہیں جو درج ذیل ہیں:
ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز
عشق مرشد – قسط 20| 18فروری |اسپانسر ڈ بائے خورشید فینز، ماسٹر پینٹس اور مدر کیئر
جان نثار| قسط 1|ڈیجیٹلی پریسینٹڈ بائے ہیپی لیک پینٹس| 11مئی 2024|ہر پل جیو
کبھی میں، کبھی تم – قسط |1فہد مصطفی| ہانیہ عامر 2| جولائی، 2024ء (انگلش سب ٹائٹل) |اے آر وائے ڈیجیٹل
ٹائیگر ناگیشوارا راؤ مکمل ہندی ڈبڈ مووی | روی تیجا، انوپم کھیر،نوپور ایس | جنوبی ایکشن مووی
اکھاڑا، قسط 1 | پیشکش کیڈ بری ڈیری ملک | ڈیجیٹلی پاورڈ بائے ماسٹر پینٹس | فیروز خان
عبداللہ پور کا دیو داس |قسط |1 بلال عباسخان،سارہ خان، رضا طالش
رام پوتھینینی-اسکنڈا | نئی ریلیز| ساؤتھ انڈین ہندی ڈبڈ مووی 2024 | سری لیلا
بیسٹ آف سی آئی ڈی | نئی قسط 2024
مہرالنساء وی لب یو |مکمل مووی | ثنا شعیب ملک | دانش تیمور | جاوید شیخ | ثاقب سمیر
رجب بٹ سے لڑائی ہو گئی | منیب کو ریسکیو کر لیا | فیس ٹو فیس ودھ رجب فیملی
ٹاپ میوزک ویڈیوز
نبے نبے – گپی گریو اور جیسمین سندلاس | سرگون مہتا | روپی گل | نیو سانگ 2024
آج کی رات | سٹریٹ |2 تمنا بھاٹیہ | سچن –جگر | مدھوبنتی | دیویا |امیتابھ
بالو بتیاں – علی ظفر x عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی
توبہ توبہ | بیڈ نیوز | وکی کوشل | ترپتی دیمری |کرن اوجلا
تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا )ٹائٹل ٹریک( شاہد کپور، کیرتی سینن |راگھو، تنیش اسیس
وی ہانیاں – آفیشل ویڈیو | روی دوبے اور سرگون مہتا | ڈینی | اوی سرا| ڈریم یاتا میوزک
تو جہ ملیا | آفیشل ویڈیو |جیسی مکس سنگھ | نیا پنجابی گانا |2024 تازہ ترین پنجابی گانے 2024
لہنگا : دلیت ڈوسانی | نیرو باجوہ | نئے پنجابی گانے |2024 نئے پنجابی گانے 2024
ڈھولا سانوں چرایا ہے کچی شراب وانگو | اساں ڈھولا تینو رکھیا | علی حیدر لون والا | ٹی پی گولڈ
شبھ – کینگ شٹ (آفیشل آڈیو)
ٹاپ کری ایٹرز
رجب کی فیملی
انایا ایشال فیملی
ارشد ریلز
یو آر کرسٹیانو
ڈکی بھائی
سسٹرولوجی
چھوٹا علی وی لاگ
ڈاکٹر امتیاز احمد
شیراز ولیج وی لاگ
فاطمہ فیصل