اہم ترین

آئی سی سی سے پہلے ہمیں چیمپئنز ٹرافی سے معذرت کرلینی چاہیے: راشد لطیف

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور لیجنڈ وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد نہیں ہونا چاہیئے اس سے قبل کہ آئی سی سی منع کردے آپ از خود ہی انکار کردیں ۔

کراچی میں عالمی اردو کانفرنس کے دوران بات کرتے راشد لطیف نے کہا کہ اربوں روپوں سے اسٹیڈیم بنائے جارہے ہیں ۔ وہی اربوں روپے گراس روٹ لیول پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے ۔

وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ مشتاق محمد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے عظیم کپتان تھے ، انہوں نے کپتان بنائے اور کھلاڑی بھی بنائے ، جاوید میانداد مشتاق محمد کی پرچھائی ہیں۔

راشد لطیف نے کہا کہ خواتین کرکٹ پر بھی توجہ دینی کی ضرورت ہے ، ہمارا المیہ ہے کہ پاکستان میں خواتین کا کوئی کرکٹ اسٹیڈیم موجود نہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی آپس میں ملے ہوئے ہیں ، انہیں پاکستان کیساتھ کھیلنے کا موقع مل گیا ، اتنے نیچے جاکر اب ہمیں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی نہیں کرنی چاہیے۔

پاکستان