اہم ترین

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقا کے ہاتھوں پاکستان کو 11 رنز سے شکست

جنوبی افریقا نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنز سے ہرادیا۔

تن ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ ڈربن میں کھیلا گیا۔ جنوبی ا فریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے جب کہ پاکستان ہدف کے تعاقب میں 172 رنز ہی بناسکا۔

ڈیوڈ ملر پاکستان کیلیے ڈراونا خواب

جنوبی افریقا کی بیٹنگ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ 28 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ جس کے بعد ڈیوڈ ملر میدان میں اترے۔ پہلے دھواں دھار بلے بازی کی۔ وکٹ کی دوسری طرف وکٹیں گرتی رہیں لیکن انہوں نے جارحانہ انداز میں اننگ جاری رکھی۔

ڈیوڈ ملر نے 40 گیندوں پر 42 رنز کی باری کھیلی جس کے بعد جارچ لنڈے کے 24 گیندوں پر 48 رنز نے جنوبی افریقا کو اچھے ہدف تک پہنچنے میں مدد کی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے راسی وینڈر ڈوسن کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ میتھیو بریزک اور ریزا ہینڈرکس 8،8، ہینرک کلاسن 12 ، ڈونووان فریرا 7، اینڈیل سائملین ایک، این قابا پیٹر تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

رضوان کے علاوہ سب ناکام

پاکستان کا آغاز بھی اچھا نہ تھا بابر ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ جس کے بعد رضوان اور صائم نے اسکور کو 56 تک پہنچایا۔ سائم ایوب میں 15 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

صائم ایوب کے بعد کوئی بھی کھلاڑی رضوان کا ساتھ نہ دے سکا۔ عثمان خان نو، طیب طاہر 18، شاہین شاہ آفریدی نو، عرفان خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 74 رنز کی اننگ کھیلی۔ حارث رؤف اور سفیان مقیم بالترتیب 2 اور 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان