حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا پہلا تحفہ دے دیا۔
وزارت خزانہ کی اجنب سے جاری کرہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 جنوری تک کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 56 پیسے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔