ایپل کے جدید ترین موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 18 مٰں اپ ڈیٹ نے کئی صارفین کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔
آئی فون کے بہت سے صارفین کو کال ڈراپ اور فوری بیٹری ڈسچارج جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مسائل آئی او ایس 18 کو اپ ڈیٹ کرنے کے بعد سے پیش آرہے ہیں۔
بین الاقوامی ادارے نے آئی او ایس 18 میں حالیہ اپ ڈیٹ پر ایک عوامی سروے کرایا ہے۔ جس میں انہوں نے 45 ہزار افراد سے رائے طلب کی۔ جس سے معلوم ہوا کہ بہت سے صارفین آئی او ایس 18 سے خوش نہیں۔آئی او ایس 18 کو 18.1 اور 18.2 میں اپ گریڈ کرنے کے بعد بھی مسائل برقرار ہیں۔
سروے میں انکشاف ہوا کہ آئی فون کے 10 میں سے 6 صارفین نے کال ڈراپ اور نیٹ ورک سے متعلق مسائل کی اطلاع دی۔ ان وجوہات کی وجہ سے آئی فون کی بیٹری بھی تیزی سے ڈسچارج ہو رہی ہے۔ تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ یہ مسائل ان صارفین کے ساتھ زیادہ ہو رہے ہیں جو آئی او ایس 18 کا بیٹا ورژن استعمال کر رہے ہیں۔
واٹس ایپ اور سگنل میں بھی مسئلہ
سروے میں شامل کئی صارفین کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ اور سگنل جیسی ایپس پر بھی کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس لیے انہیں فون کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ایپل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا تاہم امید کی جا رہی ہے کہ آنے والی اپ ڈیٹ میں ان تمام مسائل کا حل پیش کیا جا سکتا ہے۔