ملتان ٹیسٹ کے دوسرے ہی دن ویسٹ اندیز کے خلاف پاکستان نے اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوراے دن پاکستان پہلی اننگز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جب کہ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز بناسکی۔ جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بنا لیے ہیں ۔ اس طرح شاہینوں کو کالی آندھی کے خلاف 202 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان کی پہلی نامکمل اننگز
دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیا۔سعود شکیل اور محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور 187 تک پہنچایا۔ اس موقع پر سعود شکیل 84 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
سعود شکیل کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی ایک ایک کرتے آؤٹ ہوتے گئے اور پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سلمان علی 2، نعمان علی صفر، محمد رضوان 71 ، خرم شہزاد 7 اور ساجد خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز 137 پر آؤٹ
ویسٹ انڈیز کے بلے باز کریز پر زیادہ دیر تک ٹھہر نہ سکے۔ پوری ٹیم 26 اوورز بھی نہ کھیل پائی۔ کالی آندھی 25.2 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں جومیل وریکان 31، جیڈن سیلز نے 22 اور گوداکیش موتی نے 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی دوسری اننگز
قومی ٹیم نے 93 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی۔ کپتان شان مسعود اور پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے محمد ہریرہ نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے 67 رنز کی شراکت قائم کی۔
کپتان شان مسعود 52، محمد ہریرہ 29 اور بابر اعظم 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔قومی بیٹرز سعود شکیل اور کامران غلام بالترتیب 2 اور 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز پر برتری 202 رنز ہوگئی جو تیسرے دن مزید مستحکم ہوگی۔