فلم نگری کسی بھی ملک کی ہو۔۔ شوٹنگ کے دوران کئی جوڑے ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ ہی شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں جب کہ کئی وقت کے ساتھ تاریخ کے اوراق میں گم ہوکر رہ جاتے ہیں۔
ایک زمانے میں بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ مینا کماری جنہیں ٹریجڈی کوئین کہا جاتا ہے اور اداکار دھرمیندر کمار کے افیئر کا کافی چرچا تھا۔ تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی افیئر کی خبروں کی تصدیق نہیں کی۔
دونوں کے درمیان محبت کی چنگاری اس وقت پیدا ہوئی جب مینا کماری اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں جب کہ دھرمیندر کمار اپنے کیریئر کے ابتدائی مرحلے میں تھے۔
مینا کماری نے مشہور ہدایت کار کمال امروہی سے شادی کی لیکن یہ شادی زیادہ دن نہ چل سکی۔ رشتہ اس قدر تلخ ہو گیا کہ طلاق تک جا پہنچا۔ 1964 میں اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد مینا کماری نے الگ رہنا شروع کیا۔
کہا جاتا ہے کہ کچھ دیر بعد وہ دھرمیندر کے قریب آگئیں۔ یہ وہ وقت تھا جب مینا کماری اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں، جب کہ دھرمیندر ابتدائی مرحلے میں تھے۔
رپورٹس کے مطابق افیئر کے دوران مینا کماری کو دھرمیندر کے لیے کئی فلمیں ملیں۔ اپنے کیرئیر کے عروج پر اداکارہ نے کئی ہدایت کاروں کے سامنے اپنی فلم میں دھرمیندر کو کاسٹ کرنے کی شرط رکھی تھی۔
مینا کماری اور دھرمیندر نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ یہ دونوں پہلی بار 1964 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘میں بھی لڑکی ہوں’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس کے بعد بھی یہ دونوں بڑے پردے پر پُرنیما، منجھلی دیدی، پھول اور پتھر، چندن کا پالنا اور بہاروں کی منزل جیسی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے۔
جب دھرمیندر نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو ان کی شادی ہوچکی تھی۔ اس کی شادی چھوٹی عمر میں پرکاش کور سے ہوئی تھی اور ان کے چار بچے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ مینا کماری کے قریب رہتے ہوئے دھرمیندر کو کئی فلمیں ملی اور وہ کامیاب بھی ہوئیں۔
کام میں بہت زیادہ مصروف ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے، خاص طور پر فلم پھول اور کانٹے کی کامیابی کے بعد دھرمیندر کا رویہ کافی بدل گیا