اہم ترین

عمران خان کا آرمی چیف کو کھلا خط

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ کر ان سے پالیسیوں میں تبدیلی کی اپیل کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ یہ فوج اور ملک ہمارا ہے، ہم انتشار نہیں چاہتے۔ عمران خان نے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے آرمی چیف کو کھلا خط لکھا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ عمران خان فوج اور عوام کے درمیان خلیج نہیں بڑھنا چاہیے۔۔ اسی لیے انہوں نے آرمی چیف سے پالیسیوں پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کے سربراہ کو خط لکھنا پالیسی میں تبدیلی ہرگز نہیں

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا آرمی چیف کو خط 6 نکات پر مشتمل ہے۔

فیصل چوہدری کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خط میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ فوج روزانہ قربانیاں دے رہی ہے، ضرورت ہے پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی رہے۔

پاکستان