اہم ترین

اکشے نے 100 کروڑ کلب میں سلمان کا راج ختم کر دیا

مسلسل فلاپ فلموں کے بعد بالآخر اکشے کمار کو ایک اور ہٹ فلم مل ہی گئی۔۔ اسکائی فورس بھارتی باکس آفس پر کمال کر رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی اکشے کمار نے اسکائی فورس کے ساتھ ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ اسکائی فورس ان کی 17ویں فلم ہے جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ اگر بالی ووڈ کی بات کی جائے تو اب تک سلمان خان واحد اسٹار ہیں جن کی 17 سے زائد فلمیں 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر چکی ہیں۔

کووڈ کے دور کے بعد اکشے کمار کی صرف دو فلمیں 100 کروڑ کا ہندسہ تک پہنچنے میں کامیاب ہو پائی ہیں۔ 2021 میں صرف سوریاونشی اور 2023 میں OMG2 نے 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔ اسکائی فورس اکشے کمار کی 17ویں فلم ثابت ہو رہی ہے جو باکس آفس پر 100 کروڑ کلب میں داخل ہوئی ہے۔

اکشے کمار 2012 میں پہلی بار 100 کروڑ روپے کمانے والے کلب میں پہنچے تھے۔ اس وقت ان کی فلم ہاؤس فل 2 نے کمال کیا تھا۔ اس کے بعد فلم ہالیڈے – اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی نے بھی 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ یہ فلم 2014 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اب تک سلمان خان 100 کروڑ کلب پر راج کر رہے تھے۔ صرف ان کی 17 فلمیں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوسکی تھیں، شاہ رخ خان، عامر خان، سنی دیول اور سنجے دت جیسے سپر اسٹار بھی ان سے کئی قدم پیچھے ہیں۔ اعداد و شمار کو دیکھیں تو سلمان خان نے 100 کروڑ کلب پر مسلسل 448 دن حکومت کی۔

اب اکشے کمار کے پاس بھی 17 فلمیں ہیں جو باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے تجاوز کر چکی ہیں۔ اس طرح اکشے کمار بھی سلمان خان کے ہم پلہ ہوگئے ہیں۔

پاکستان