آپ نے کئی شادیاں اور رشتے کئی بار ختم ہوتے دیکھے ہوں گے۔ بہت سے لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر شادی کر لیتے ہیں اور پھر طلاق لے لیتے ہیں۔ کسی بھی رشتے کو ختم کرنے کے لیے ایک بڑی وجہ ضرور اہمیت رکھتی ہے۔ لیکن ذرا سوچئے، اگر طلاق کی وجہ محض اونچی ہیل والی ہو تو کیا ہوگا؟
بھارتی نیوز ویب سائیٹ اے بی پی نیوز کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں سینڈل پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ نوبت طلاق تک جا پہنچی۔ اور اب ان کے جھگڑے کا معاملہ فیملی کونسلنگ سینٹر میں چل رہا ہے۔
آگرہ میں رہنے والے ایک جوڑے کی 2024 میں شادی ہوئی، اب بیوی کو اونچی ہیل کے سینڈل پہننے کا شوق تھا تو اس نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کے سینڈل مانگے۔
دراصل ہوا یہ کہ بیوی ایک بار اونچی ایڑی پہننے کی وجہ سے نیچے گر گئی جس کے بعد وہ بری طرح زخمی ہو گئی۔ تب سے شوہر اپنی بیوی کے اونچی ایڑیاں پہننے کے خلاف تھا۔ لیکن شوق بڑی چیز ہے۔ بیگم کو اونچی ایڑیوں کا اتنا شوق تھا کہ اس کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر وہ اپنے شوہر سے جھگڑنے لگیں۔ جب جھگڑا بڑھ گیا تو معاملہ پولیس تک پہنچا۔
جب پولیس کو اس معاملے کا علم ہوا تو وہ بھی حیران رہ گئے۔ بتایا گیا کہ جب بھی بیوی اونچی ایڑی کا مطالبہ کرتی تو دونوں کے درمیان جھگڑا اور لڑائی ہو جاتی۔ ایک بار تو جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ دونوں میں لڑائی ہو گئی اور بیوی اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ بیوی گزشتہ ایک ماہ سے اپنے والدین کے گھر رہ رہی ہے۔ جب معاملہ پولیس تک پہنچا تو پولیس نے اسے فیملی کونسلنگ سینٹر منتقل کردیا۔
بیوی کہتی ہے کہ میں گزشتہ 8 ماہ سے مسلسل اونچی سینڈل کا مطالبہ کررہی ہوں، لیکن شوہر دلاتا ہی نہیں۔