ایف آئی اے کی ٹیم نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو کیمپ جیل لاہور سے گرفتارکیا۔
ایف آئی اے کی ٹیم نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک اور مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کی ٹیم نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو کیمپ جیل لاہور سے گرفتار کیا۔
بعدازاں ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ کو ضلع کچہری میں پیش کردیا۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چوہدری پرویز الہی ٰ کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کے کیس میں مطلوب ہیں لہذا ان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔