معروف اداکارہ یشمہ گل نے کہا ہے کہ کام کی مصروفیات کی وجہ سے شادی کے لیے مناسب بَر ڈھونڈنے میں ناکام رہی، جس کے بعد میرج بیورو سے رابطہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرج بیورو والوں نے میرے نام کی تصدیق کرنے کے بعد رشتہ تلاش کرنے کے لیے 8 لاکھ روپے طلب کر لیے۔
اداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ میرج بیورو نے رشتہ کروانے کے لیے 8 لاکھ روپے مانگے تھے۔اس بابت ان کا کہنا تھا کہ صبح دس سے رات دس بجے سیٹ پر کام کرنے کی وجہ سے میرے پاس شوہر تلاش کرنے کا وقت نہیں ہے۔ ایک دن ڈرامے کے سیٹ پر بیٹھے بیٹھے رشتہ تلاش کرنا شروع کردیا۔ ایک میرج بیورو نے ویڈیو کال پر میری تصدیق کرنے کے بعد 4 لاکھ روپے پیشگی اور 4 لاکھ روپے رشتہ ہونے کے بعد بطور معاوضہ طلب کرلیا جسے سُن کر میں حیران رہ گئی۔
یشما گل کا کہنا تھا کہ گھر والوں کا کہنا ہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ شادی بھی کرلیں ، لیکن میرا شادی کا کوئی فوری ارادہ نہیں ہے، شادی انسان ایک بار ہی کرتا ہے اور یہ فیصلہ میں بہت سوچ سمجھ کر کروں گی۔