اہم ترین

چائے بنانے کا ایک اور طریقہ ۔۔۔ مچھلی والی چائے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں اپنے دن کا آغاز چائے یا کافی سے کرتے ہیں۔۔ لوگ چائے کے اس قدر دیوانے ہیں کہ جب تک وہ اس کا گھونٹ نہ لیں آرام نہیں ہوتا۔ چائے کی بھینی بھینی خوشبو سے اس کے چاہنے والوں کی آنکھوں میں الگ ہی طرح کی چمک آجاتی ہے۔۔

دنیا کے ہر ملک میں اسے الگ طریقے سے بنائی اور پی جاتی ہے ۔۔ کہیں چائے میں گرم مسالہ ڈال کر اس کا مزا دوبالا کیا جاتا ہے ۔۔ تو کہیں لونگ اور الائچی چائے کا سواد بڑھاتی ہے۔۔ اس کے ساتھ لوگ چائے کے شوقین افراد کو الگ ذائقوں سے روشناس کرانے کے لیے نت نئے تجربات بھی کرتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر شاید آپ کا دل خوشی کی بجائے پریشان ہو جائے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر price trader نامی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران ہیں۔ ویدیو میں چائے کو مچھلی ڈالر کر پکایا گیا ہے۔۔

2 اکتوبر کو شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 55 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد اس ویڈیو کو پسند کر چکے ہیں۔ ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین اس پر طرح طرح کے ردعمل دے رہے ہی

پاکستان