اہم ترین

عوام ساتھ دیں تو سب کو سنبھال لوں گا، آصف زرداری

پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کی ہماری خواہش عوام کی خدمت کے لیے ہے ۔ عوام ساتھ دیں تو سب کو سنبھال لوں گا۔

دنیا میں کوئی قوم دوسری قوم کو برداشت نہیں کرتی، پوری دنیا ہمیں لینے کو تیار نہیں، ہم نے 40 سال افغانوں کی میزبانی کی، آج بھی وہ ہمارا بھائی نہیں بن رہا۔

آصف زرداری نے کہا کہ جیل میں ایک دن میں 2، 3 کتابیں پڑھتا تھا۔ مجھے پختونوں نے نہیں کہا تھا کہ ہمیں نام دو، مجھے علم تھا کہ ان کی خواہش ہے انہیں نام دیا جائے، انہیں نام دینا ہمارا قصور نہیں فخر ہے، اگر جرم ہے تو ہم مزید جیل کاٹ لیں گے۔

رہنما پیپلز پارتی نے کہا کہ کہ بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بنا سکتا ہے، بنے گا سب کچھ پیار اور بھائی چارے سے، مار دھاڑ سے کچھ نہیں ہوگا، جنگ میں قومیں ترقی نہیں کرتیں، بلوچستان میں امن بھی آئے گا، اسپتال بھی بنائیں گے، پانی دیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ ہمیں ملک کے معاشی حالات ٹھیک کرنا ہے۔ آپ میرا ساتھ دیں ، میں ان سب کو سنبھال سکتا ہوں۔

پاکستان