اہم ترین

گوگل لایا نیاآپشن؛ اب اسٹوریج تشہیری ای میلز سے نہیں بھرے گی

گوگل اپنے ۤئی او ایس صارفین کے لئے نیا ۤپشن لے آیا ہے جس کی مدد سے اب آپ کا جی میل اسٹوریج تشہیری ای میلز سےنہیں بھرے گا۔۔

جی میل (Gmail) ایپ میں پروموشنل میلز کی وجہ سے، اسٹوریج تیزی سے بھرنا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر آپ انہیں وقتاً فوقتاً ڈیلیٹ نہیں کرتے ہیں تو گوگل اکاؤنٹ کی اسٹوریج کم ہونے لگتی ہے اور جب یہ بھر جاتا ہے تو نئی ای میلز موصول نہیں ہوتیں۔

پروموشنل میل سے بچنے کے لیے جی میل کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے ان سبسکرائب (Unsubscribe ) بٹن فراہم کرتا ہے۔ تاہم فی الحال یہ آپشن میل کے نیچے یا تھری ڈاٹ مینو کے اندر دستیاب ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین کو ہر میل سے ان سبسکرائب کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔

اب نئی اپ ڈیٹ میں کمپنی نے آئی او ایس میں میل کے اوپری حصے میں ان سبسکرائب (Unsubscribe )بٹن دیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین آسانی سے ایسی میلز سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ فی الحال یہ اپ ڈیٹ صرف iOS ایپ کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کو یہ کب ملے گا اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

اس کے علاوہ جی میل کے ویب ورژن میں، آپ ایڈ آن فیچر کا استعمال کرکے اپنے جی میل اکاؤنٹ میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس شامل کرسکتے ہیں۔ کمپنی آپ کو بہت سی ایپس کی مدد فراہم کرتی ہے جنہیں آپ انسٹال کر کے اپنے کام کو آسان بنا سکتے ہیں۔ آپ جی پی ٹی فار جی میل، اے آئی ای میل رائٹر، رپورٹ فار جی میل وغیرہ جیسی ایپس بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔

پاکستان