میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز محمد رضوان نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر انتہائی شاندار کیچ پکڑا۔
آسٹریلیائی وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کو یقین نہیں آرہا تھا کہ رضوان نے کیچ پکڑ لیا ہے۔ حالانکہ بعد میں انہیں بھاری دل کے ساتھ کریز چھوڑنی پڑی۔
رضوان کے اس کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے۔ سابق وکٹ کیپر اور کپتان راشد لطیف نے بھی اس کیچ کی تعریف کی ہے۔
پرتھ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی کارکردگی بہتر نہ ہونے کی وجہ سے میلبرن ٹیسٹ مین ان کی جگہ محمد رضوان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
میچ کے دوران محمد رضوان نے بیٹنگ کی انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں کی ہے۔ ایک موقع پر شاٹ کھیلتے ہوئے ہوا کی وجہ سے وکٹوں کی بیلز بھی گر گئیں ۔
آستریلیا کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔