اہم ترین

اینیمل کی ہیروئن اب کس کے ساتھ رومانس کریں گی؟ بڑی فلم مل گئی

رواں برس کی بلاک بسٹر فلم اینیمل میں اپنے بے باک کردار کی وجہ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ترپتی ڈمری کے لئے بالی ووڈ کے دروازے کھل گئے۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ترپتی ڈمری جلد ہی کارتک آرین کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ ترپتی ڈمری کو عاشقی 3 میں کارتک آریان کے مدمقابل سائن کیا گیا ہے، جسے انوراگ باسو ڈائریکٹ کریں گے۔ یہ فلم اگلے سال 2024 سے پروڈکشن شروع کر دے گی۔

عاشقی 3 کی کہانی کیا ہوگی یہ تو ابھی سامنے نہیں آیا لیکن فلم میں شامل اداکاروں نے فلم کے لیے تجسس ضرور بڑھا دیا ہے۔

عاشقی فرنچائز کی پہلی فلم 1990 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم نے راہول رائے اور انو اگروال کو راتوں رات اسٹار بنا دیا اور میوزیکل ہٹ بن کر ابھری۔ اس کے بعد 2013 میں دوسری فلم عاشقی 2 آئی جس سے آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ موہت سوری کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم بھی میوزیکل ہٹ ثابت ہوئی۔

عاشقی فرنچائز کی تیسری فلم میں تروپتی اور کارتک کے ساتھ رومانس نظر آئے گا۔اس فلم میں لوگوں کو دل کو چھو لینے والے گانے بھی دیکھنے کو ملیں گے جو اسے اپنی پچھلی فلموں کی طرح میوزیکل ہٹ بنائیں گے۔

پاکستان