آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا۔۔
کرکت سے متعلق بین الاقوامی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق رواں برس ہونے والا آئی سی سی ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کے فرائض ویسٹ انڈیز اور امریکا مشترکہ طور پر کریں گے۔
ٹی ٹوئنتی فارمیت کی عالمی جنگ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ جنہیں 4 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں رکھے گئے ہیں۔
گروپ اے میں پاکستان، انڈیا، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا ، گروپ بی میں انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ اور عمان گروپ سی میں نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا اور پاپوا نیو گنی جب کہ گروپ ڈی میں جنوبی افریقا، سری لنکا، بنگلا دیش، نیدرلینڈز اور نیپال شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز ویسٹ انڈیز کے چھ ممالک بارباڈوس، ٹرینیڈیڈ، گیانا، انٹیگا، سینٹ لوشیا اور سینٹ ونسنٹ جبکہ امریکا کے تین شہر نیو یارک، فلوریڈا اور ٹیکساس میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کا آغاز یکم جون سے ہوگا۔ افتتاحی میچ کینیڈا اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کا سب سے برا مقابلہ یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان 9 جون کو نیو یارک کے ایسن ہوور پارک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کا گروپ مرحلہ یکم جون سے 18 جون تک جاری رہے گا۔ ہر گروپ سے دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں پہنچیں گی۔ یہ مرحلہ 19 سے 24 جون کے درمیان ہوگا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 26 جون کو گیانا اور دوسرا سیمی فائنل 27 جون کو ٹرینیڈیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔