اہم ترین

بلے کا نشان نہ ملنے کی ذمہ دار پارٹی معاملات چلانے والے ہیں: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان نہ دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بلے کا نشان نہ ملنے کی ذمہ دار پارٹی معاملات چلانے والے ہیں۔

38 صفحات پر مشتمل تحریری فیسلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو متعدد شوکاز نوٹس جاری کیے لیکن سیاسی جماعت نے انٹرا پارٹی انتخابات میں اپنے ہی ممبران کو لاعلم رکھا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن جیت کر آنے والوں کو یہ اختیار ملتا ہے کہ وہ پارٹی امور چلائیں۔ پی ٹی آئی کے 14 ممبران نے شکایت کی کہ انہیں الیکشن کا موقع نہیں دیا گیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے ایک سال کا وقت دیا اس وقت تحریک انصاف حکومت میں تھی اور عمران خان وزیراعظم تھے اور پنجاب و خیبرپختونخوا میں بھی تحریک انصاف کی حکومتیں تھیں۔ پی ٹی آئی کو بلے سے محروم کرنے کی ساری ذمہ داری پارٹی معاملات چلانے والوں پر ہے۔ ذمہ داری ان پر ہے جو پارٹی میں جمہوریت نہیں چاہتے۔

پاکستان