اہم ترین

بدمعاش پینگوئن نے رن وے پر پرواز رکوادی

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک پینگوئن نے رن وے پر کھڑے ہوکر پرواز کو روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویلنگٹن ایئر پورٹ ایک ترجمان نے بتایا کہ مقامی فضائی کمپنی ایئر کیتھمس ( Air Chathams) کی پرواز اڑان بھرنے کی تیاری کر رہی تھی ۔ عین اسی وقت ایک ہینگوئن بھٹک کر رن وے پر آگیا۔۔

ایئرپورٹ ترجمان نے مزید کہا کہ پائلٹ اور مسافروں نے اس وقت تک کمال صبر کا مظاہرہ کیا جب تک ہوائی اڈے کا عملہ اور امدادی کارکن وہاں پہنچ نہیں گئے۔ حالانکہ اس وقت ہوائی اڈے کے رن وے پر درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسئیس ظاہر کررہا تھا۔

ہوائی اڈے کے وائلڈ لائف آفیسر جیک ہاورتھ پینگوئن کو ویلنگٹن چڑیا گھر لے گئے۔ جہاں اسے ماہرین اور عملے کے حوالے کیا گیا۔۔

چڑیا گھر میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ لایا گیا پینگوئن صرف 6 ہفتے کا ہے۔ پینگوئن کا بچی اگرچہ بھوکا، دبلا اور وزن کی کمی کا شکار تھا لیکن اس کی مجموعی صحت بہتر تھی۔

حکام نے بتایا کہ پینگوئن کو جانوروں کے ڈاکٹروں نے وزن بڑھانے والی غذا پر رکھا تھا اور اس وقت تک اس کی دیکھ بھال کی جائے گی جب تک کہ اس کے پر واٹر پروف نہیں ہو جاتے۔

پاکستان