اہم ترین

غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتیں 34 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 یزار سے تجاوز کرگئیںِ

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں 34 ہزار 97 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں 13 ہزار 800 بچے بھی شامل ہیں۔ جب کہ 8000 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

گزشتہ برس کی 7 اکتوبر کے بعد سے عالمی طاقتوں کی پشت پناہی اور امن مسل؛مہ کی خاموشی کا فائدہ اٹھاکر اسرائیل نے 76 ہزار 980 افراد کو زخمی بھی کیا ہے۔

اس کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقوں میں 485 افراد کو شہید جب کہ 4800 زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں ہونے والی شہادتوں میِں بھی 122 بچے شامل ہیں۔

پاکستان