اہم ترین

دنیا میں سیدھے ہاتھ سے لکھنے والے زیادہ کیوں ہیں؟

دنیا کی تقریباً 90 فیصد آبادی دائیں ہاتھ سے کام کرتی ہے، صرف 10 فیصد بائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں۔ آخر بائیں ہاتھ سے لکھنے والوں اور دائیں ہاتھ سے لکھنے والوں میں کیا فرق ہے؟

سائنس کہتی ہے کہ ہمارے دماغ کا بایاں حصہ ہمارے جسم کے دائیں حصے کو کنٹرول کرتا ہے۔ اور دماغ کا دایاں حصہ جسم کے بائیں والے حصے کو کنٹرول کرتا ہے۔

سائنسدانو کے مطابق جب ہم کچھ سیکھتے ہیں، خواہ وہ تحریر ہو یا کوئی بھی زبان۔تو ہمارے دماغ کا بایاں حصہ استعمال ہوتا ہے۔ یعنی اگر ہم کچھ لکھنا سیکھ رہے ہیں تو دماغ کا بایاں حصہ دائیں حصے کو حکم دیتا ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں اکثر لوگ دائیں ہاتھ سے لکھتے ہیں۔

سائنس کہتی ہے کہ ہمارا دماغ توانائی کے انتظام کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ دماغ کا بایاں حصہ کچھ نیا سیکھنے کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ وہ جسم کے دائیں جانب حکم دیتا ہے۔ لیکن اگر دماغ کا بایاں حصہ ڈیٹا کو دماغ کے دائیں حصے میں منتقل کرتا ہے تو دماغ کا دایاں حصہ جسم کے بائیں حصے کو حکم دے گا۔

پورے عمل میں توانائی ضائع ہو جائے گی۔ جیسا کہ سائنس کہتی ہے، لوگوں کا دماغ توانائی کے انتظام کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لیکن جو لوگ بائیں ہاتھ سے لکھتے ہیں وہ اپنے دماغ میں توانائی کے حوالے سے پیٹرن نہیں بنا سکے۔ اس لیے لوگ بائیں ہاتھ سے لینا شروع کر دیتے ہیں اور رفتہ رفتہ یہ ان کا وطیرہ بن جاتا ہے۔

عام طور پر لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ بائیں طرف کے لوگ دائیں طرف والوں سے زیادہ تخلیقی ہوتے ہیں۔ چند صورتوں کے علاوہ درحقیقت ایسا نہیں ۔ دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہوتا۔

پاکستان