اہم ترین

رفح میں زمینی کارروائی پر امریکا اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی

امریکا نے غزہ میں فلسطینیوں کی آخری پناگاہ رفح پر زمینی کارروائی پر اسرائیل کو بموں کی فراہمی روک دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق اے پی رپورٹ کر رہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کو بموں کی کھیپ بھجوانی تھی لیکن رفح میں زمینی کارروائی کے پیش نظر یہ ترسیل روک دی گئی۔

بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو بھجوائی جانے والی اس کھیپ میں 900 کلو گرام کے ایک ہزار 800 اور 226 کلو گرام وزن کے 1700 سے زائد بم بھجوانے تھے۔ جو کہ اب روک دیئے گئے ہیں۔

امریکی اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ اس کھیپ کو روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ ہتھیاروں کی منتقلی کب ہوگی۔

دوسری جانب امریکی فوج نے غزہ میں امداد کی ترسیل کے لئے عارضی بندرگاہ کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔ اس تعمیر میں 32 کروڑ ڈالرز سے زائد لاگت آئی ہے۔

پاکستان