اہم ترین

ہالی ووڈ اداکار مارک رفالو نے غزہ کے شہریوں کا دکھ بیان کردیا

ہالی ووڈ اداکار مارک رفالو نے غزہ میں اسرائیلیوں کے جبر پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو مرنے کے لئے سخت انتخاب کرنا ہے کہ وہ صحرا میں مریں یا اپنے گھر میں ۔۔۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار مارک رفالو مقبوضہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم کے شدید ناقد اور فلسطینی کاز کے حامی ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں عالمی سطح پر یہود نواز گٹھ جوڑ کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے تمام بچوں میں سے آدھے سے زیادہ اب رفح میں رہ رہے ہیں۔

یونیسف نے اسرائیلی فورسز سے مطالبہ کیا تھا کہ شہریوں کی آخری پناہ گاہ رفح پر حملہ نہ کئے جائیں۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر غزہ کے لوگوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مارک رفالو نے لکھا ہے کہ غزہ میں بچوں کے لیے “مدد کی اشد ضرورت ہے، رفح کے لوگ اب انسانی غفلت اور مصائب کے حراستی کیمپوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہے۔

انہوں نے مزید کہا نغزہ کے لوگوں کو بنیادی طور پر ایک چیز کا انتخاب کرنے کا ومقع دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ حرا میں مریں یا اپنے گھر میں۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی گولہ باری اور فائرنگ سے اب تک 34 ہزار 789 شہری شہید جب کہ 78 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔۔ جام شہادت نوش کرنے والوں میں 14 ہزار 500 بچے بھی شامل ہیں۔

پاکستان