اہم ترین

عازمین حج کے لئے منیٰ اور عرفات کے درمیان ٹرین سروس شروع

مکہ مکرمہ میں عازمین حج کے لئے منیٰ اور عرفات کے درمیان ٹرین سروس شروع کردی گئی ہے۔

سعودی عرب کی نیوز ویب سائیٹ سبق کے مطابق دوران حج منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان چلنے والی مشاعر مقدسہ ٹرین 9 مختلف اسٹیشنز سے عازمین کو لائے اور لے جائے گی۔

ٹرین سروس میں سیکیورٹی اور سہولت کا اعلیٰ معیار رکھا گیا ہے۔ ٹرین سروس میں مختلف امور کی ادائیگی کے لئے 7500 ملازمین کو عارضی طور پر ملازم رکھا گیا ہے۔

مشاعر مقدسہ ٹرین پر مامور عملہ عربی کے علاوہ انگریزی، اردو، ہندی، انڈونیشی، ترکی اور دیگر زبانوں کے ماہر ہیں۔

واضح رہے کہ 2010 سے مشاعر مقدسہ ٹرین فعال ہے لیکن یہ ٹرین صرف حج کے دنوں میں ہی منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان چلتی ہے ۔

پاکستان