اہم ترین

ٹی20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کا حال بھی پاکستان جیسا

امریکا اور ویسٹ اندیز میں جاری نویں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ لینڈ کا حال بھی پاکستان جیسا ہوگیا ہے۔ اسے بھی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کے لئے اپنے بقیہ میچز می بڑے مارجن سے کامیابی کے ساتھ افغانستان کی ہار کا انتظار ہے۔

جمعرات کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا تو ایسا لگا کہ یہ میچ نیوزی لینڈ آسانی سے جیت جائے گا۔

نیوزی لینڈ اپنا پہلا گروپ میچ افغانستان سے انتہائی بری طرح ہار گیا تھا اس لئے یہ سوچا جارہا تھا کہ کیویز باآسانی کالی آندھی کو زیر کرلیں گے، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ نیوزی لینڈ کو ویسٹ انڈیز نے 13 رنز سے ہرا دیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے میگا ایونت کے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا لیکن اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کا سفر نہایت کٹھن ہوگیا ہے۔

نیوزی لینڈ گروپ سی میں صفر پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور آخری نمبر پر موجود ہے جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ منفی 2.425 ہے۔ اس طرح نیوزی لینڈ کو رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے آخری دونوں میچ بڑے مارجن سے جیتنے ہوں گے۔

اس کے ساتھ ہی کیویز کو یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ افغانستان اپنے باقی دونوں میچ بڑے مارجن سے ہار جائے۔

دوسری جانب پاکستان ہی کے گروپ اے میں امریکا کی طرح افغانستان کو صرف ایک میچ میں فتح درکار ہے۔ اس کا اگلا میچ پاپوا نیو گنی سے ہے اور اگر اس میچ میں افغان ٹیم جیت جاتی ہے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹورنامنٹ سے مکمل طور پر باہر ہو جائے گی۔

پاکستان