ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےسے منائی جارہی ہے، لاکھوں افراد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے مویشیوں کی قربانی میں مصروف ہیں۔
پاکستان بھر میں آج عید قرباں آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عید کی نماز کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ جس کے بعد وطن عزیز میں مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربان کمٰں مصروف ہوگئے۔
عید الاضحی کے تینوں ایام میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جانور قربان کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا، شہری اللہ کی راہ میں انفرادی اور اجتماعی قربانی کریں گے، اور قربانی کا گوشت مساکین اور غربا میں تقسیم کیا جائے گا۔